ٹریفک حادثے،1 شخص جاں بحق، 4بچیزخمی

نور جھنگ پل پر بس کی ٹریکٹر سے ٹکر ہوئی،56ایس پی کا اختر دم توڑ گیا
ناتھا پل پر بس،رکشہ تصادم میں سکول جاتے 4طلبہ شدید زخمی ہوئے 
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں دو ٹریفک حادثوں میں ایک شخص جاں بحق، 4بچیشدید زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ ساہیوال روڈ پر نور جھنگ پل کے مقام پر ہوا جہاں تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے جاٹکرائی۔ بس اور ٹریکٹر کو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ 56 ایس پی کا رہائشی اختر موقع پر ہی دم توڑگیا۔اختر کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دی گئی۔دوسرا حادثہ ساہیوال روڈ پر ناتھا پل پر ہوا جہاں دوران کراسنگ مسافر بس اور رکشہ میں تصادم کینتیجے میں سکول جانے والے 4 کمسن طلبہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔