اویس ڈیوٹی پر جا رہا تھا ، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں گرا تو ٹرالی اوپر سے گذر گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ باغبانپورہ کا ٹریفک وارڈن ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن اویس خان گڑھی شاہو اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ آخری منٹ سٹاپ پر اویس خان کی موٹرسائیکل دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی،موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے کے باعث اویس خان نیچے گر گیا، اتنے میں پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی اویس خان کے اوپر سے گزر گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔سینئر ٹریفک وارڈن اویس خان نارووال کا رہائشی تھا اور گزشتہ اٹھارہ سال سے فرائض انجام دے رہا تھاسی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اویس خان انتہائی ایماندار اور محنتی افسر تھا۔سی ٹی او لاہور کی میو ہسپتال آمد،شہید اویس خان کی فیملی سے ملاقات کی سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی شہید انسپکٹر کے لواحقین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ دکھ اور قرب کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں،اویس خان انتہائی ایماندار، محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے،شہید ٹریفک انسپکٹر کے سوگواران میں بیوہ،3 بیٹے شامل ہیں اویس خان گڑھی شاہو ڈیوٹی جارہے تھے کہ مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ہٹ کرتے ہوئے ہٹ اوپر سے گزر گئی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔