لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں کینسر کیئر ہسپتال کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئیریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود درخت سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئیریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیاریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔