حافظ آباد، موٹروے ایم 2 پر کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی

 کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ کر درخت سے ٹکرا گئی
حافظ آباد(آئی این پی )پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ا یم 2پر تیزرفتار کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ کر درخت سے ٹکرا گئی ،حادثے میں 45 سالہ عمران اور ان کی اہلیہ فرح جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے زخمی بچوں کو ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا۔موٹروے پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔