اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لٹر ہی رہے گی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگیا۔