اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویڑن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر کے لیے کیا گیا ہے۔