پٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 1 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر
اسلام آباد:( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 1 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگیا۔