راولپنڈی،لنڈا بازار میں آتشزدگی، 25 سے زائد کھوکھے جل کر خاکستر

راولپنڈی(یواین پی) ٹینچ بھاٹہ میں ڈسپنسری گراؤنڈ کے قریب واقع مہربان مارکیٹ کے لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 25 سے زائد کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث متعدد کھوکھے اور ان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا