کراچی(خصوصی رپورٹ )حکومت کے سخت اور بروقت فیصلوں کے نتیجے میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں 50 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے تحت کراچی میں فی کلو چینی کی ریٹیل قیمت 200 روپے سے گھٹ کر 150 روپے تک آ گئی۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عبد الروف ابراہیم نے بتایا کہ کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت کم ہو کر 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں بھی چینی کی ہول سیل قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 143 روپے فی کلو تک آ گئی ہے۔