چینی ریٹ بے لگام میٹھا بحران سر اٹھانے لگا
چند ہفتے قبل حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کا ایکس ملز ریٹ 154 روپے کلو رکھنے پر اتفاق ہوا تھا،حکومتی کمیٹی کا فیصلہ نہ ہونے سے ایک ہفتے میں چینی 11روپے کلو مہنگی ہو گئی ، دکاندار من مانیاں کرنے لگے
لاہور (کرائم رپورٹر)چینی کی قیمت پر حکومتی کمیٹی کا فیصلہ نہ ہونے سے مارکیٹ میں چینی نرخ میں بے لگام اضافہ ہونے لگا۔ایک ہفتہ میں چینی 11روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی۔نرخ مزید بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔پرچون مارکیٹ میں چینی 175 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی۔چینی کا شوگر ملزریٹ 160 سے165 روپے کلو تک ہے۔مختلف شوگر ملز اپنے ہی ریٹ پر چینی بیچ رہیں۔تھوک مارکیٹ میں چینی نرخ 168 سے 170 روپے فی کلو تک ہے۔چند روزمیں چینی نرخ میں گیارہ روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چند ہفتے قبل حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کا ایکس ملز ریٹ 154 روپے کلو رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔ پرچون میں چینی 164 روپے کلو ہونی تھی۔ حکومتی کمیٹی تاحال چینی کے نئے نرخ کا تعین نہ کر سکی جس پر مارکیٹ میں من مانے ریٹ پر بیچی جانے لگی۔