پنجاب میں50 لاکھ مسافروں نے مفت سفری سہولت کا فائد ہ اٹھالیا، ریکارڈ قائم

 پٹرولیم  قیمتوں میں کمی کے بعد نجی ٹرانسپورٹ کرایوں کو بھی فوری طور پر کم کروایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے:وزیر ٹرانسپورٹ
لاہور (سپیشل رپورٹر )پنجاب میں 50 لاکھ مسافروں نے مفت سفری سہولت کا فائد ہ اٹھایا جس سے   نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پانچ روز کے دوران رائڈرشپ کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، جس دوران تقریبا 50 لاکھ مسافروں نے مفت سفری سہولت کا فائدہ اٹھایا۔رپورٹ کے مطابق میٹرو بس سروسز اور اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی، جبکہ سپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے مفت سفر کیا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نجی ٹرانسپورٹ کرایوں کو بھی فوری طور پر کم کروایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا