حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت کے لاء افسر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔حسان نیازی کی جانب سے فیصل صدیقی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے، جبکہ حسان خان نیازی کے والد حفیظ اللہ خان نیازی بھی عدالت میں موجود تھے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ عرفان خان لودھی پیش ہوئے، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا۔