لاہور ہائی کورٹ نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور ہائی کورٹ نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس سید شہباز رضوی نے کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے درخواست نہیں دی، اور آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔دوسری جانب وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی، جبکہ باقی افراد اے ٹی سی کورٹ کے آرڈر کے تحت ملٹری کے حوالے کیے گئے، اس لیے رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست نہیں اور انہیں ختم کیا جانا چاہیے۔لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات ختم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔