وکلا احتجاج کے باعث سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت ملتوی

وکلا احتجاج کے باعث سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت وکلا کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، تاہم اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کے باعث کیس میں پیش ہونے والے وکلا عدالت نہ پہنچ سکے۔سماعت کے دوران وکیل رانا وقار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب معلوم تھا راستے بند ہیں تو وقت پر نکل آتے، شاید وکلا چاہتے ہیں کہ ملزمان جیل میں ہی سڑتے رہیں، اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو یہ ان کی مرضی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے عملے سے استفسار کیا کہ کیا کسی دوسرے فریق کا وکیل موجود ہے؟ جس پر بتایا گیا کہ کسی بھی فریق کا وکیل پیش نہیں ہوا، نہ ہی ویڈیو لنک پر کوئی وکیل موجود ہے۔عدالت نے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔