مغربی ہوائوں کی انٹری، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، بارش کا بھی امکان

  لاہور(سپیشل رپورٹر )مغربی ہوا ئو ں کی انٹری سے  لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ   بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا  کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 17ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 6کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی   ۔ 6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ادھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں آج بھی تیسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 216 ریکارڈ کی گئی ہے۔