معیشت درست سمت میں آ چکی ، یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عطا ء اللہ تارڑ

 شہباز شریف کی کارکردگی کو پوری دنیا سراہتی ہے، اس میں فوج کے ادارے اور فیلڈ مارشل کا  بڑا کردار ہے   ، پنجا ب میں   عوام کی خدمت   کے  ریکارڈ بن رہے ہیں
خیبرپختونخوا میں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ‘نوازشریف کی شخصیت کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا:  وفاقی وزیر اطلاعات 
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں آ چکی ہے یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو پوری دنیا سراہتی ہے، اس میں فوج کے ادارے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بڑا کردار ہے   ، پنجا ب میں   عوام کی خدمت   کے  ریکارڈ بن رہے ہیں، کے پی کے میں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے ،   نوازشریف کی شخصیت کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی سیاست میں آنے سے پہلے اور بعد میں ان کی شخصیت اور حالات کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا، نئی نسل کے ذہنوں میں ایک زہر بھرا گیا اور ابہام پیدا کیے گئے اس نواز شریف کے بارے میں جو گورنمنٹ کالج مرسڈیز پر جایا کرتا تھا، ان کے والد نے 1960/70 کی دہائی میں ایشیا کی سب سے بڑی سٹیل فیکٹری قائم کی تھی۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس وقت میاں شریف کے بچے پوری دنیا کے دورے کرتے تھے، ان کے بچوں کے عالمی دورے، بزنس ملاقاتیں اور صنعتی قیادت کے واضح ثبوت تصاویر کی صورت میں موجود ہیں