کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا معیشت درست سمت میں گامزن ہے:وزیر خزانہ

اسلام آباد(آئی این پی )  وزیر خزانہ  سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر  کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے تعمیری اور مثبت میٹنگ ہوئی، پاکستان کی معاشی ترقی، جاری اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔