سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،موڈیز کی طرف سے ریٹنگ پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کا ثبوت ہے
پاکستان امریکہ کیساتھ تجارت اور برآمدات کی ترقی چاہتا ہے: امریکی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال اور اس کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت ایک درست سمت کا رخ کر چکی ہے۔ سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ موڈیز کی طرف سے حالیہ ریٹنگ پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کا ثبوت ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت اور برآمدات کی ترقی کی چاہتا ہے۔ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے امریکی تجارتی حکام کیساتھ تعمیری گفتگو ہوئی۔ یہ معاہدہ پاک امریکا اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی معاہدہ توانائی، کانوں، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی و دیگرشعبوں میں تعاون بڑھائے گا اور ترقیاتی منصوبوں ، ڈیجیٹل اور کان کنی میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا۔امریکی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس معاہدے سے سپلائی چین، پیداوار، توانائی، معدنیات، کان کنی اور تیل کی تلاش میں تعاون بڑھے گا