فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟

فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں، اس بار ان کے مارننگ شو میں کیے گئے ایک متنازعہ تبصرے کے باعث۔

 فضا علی نے حالیہ شو میں پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور اداکاراؤں کے نام لے کر کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کی۔ انہوں نے چند مشہور اداکاراؤں کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر دکھائیں اور اس بارے میں سوالات کیے۔اس شو میں جن اداکاراؤں کا ذکر کیا گیا ان میں مشی خان، ثروت گیلانی، مہوش حیات اور ماہ نور بلوچ شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا، خاص طور پر فضا علی پر تنقید کی گئی کیونکہ وہ خود بھی کاسمیٹک طریقہ کار اختیار کر چکی ہیں۔ بہت سے افراد نے فضا علی کے اس رویے کو اپنی ساتھی اداکاراؤں کا مذاق اُڑانے کے طور پر دیکھا۔صارفین کا کہنا ہے کہ فضا علی کو اس معاملے میں زیادہ حساسیت دکھانی چاہیے تھی، کیونکہ انہوں نے خود اس نوعیت کے طریقے استعمال کیے ہیں۔