فضا علی نے شو میں وینا ملک کو کھری کھری تنقید کا نشانہ بنایا

فضا علی نے شو میں وینا ملک کو کھری کھری تنقید کا نشانہ بنایا

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے پروگرام میں ساتھی اداکارہ و میزبان وینا ملک کو مدعو کیا اور انہیں کھری کھری سنا دی۔

حال ہی میں نجی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں، جس کی میزبانی فضا علی کرتی ہیں، انہوں نے وینا ملک کو سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔شو کے مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا علی وینا ملک سے سوال کر رہی ہیں کہ وہ کم عمر لڑکوں کے ساتھ ریلز کیوں بناتی ہیں؟ فضا علی نے وینا کو مشورہ دیا کہ مستقبل میں ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کریں جو غیر معروف ہیں، کیونکہ وینا ملک کے ساتھ جو کھڑا ہوتا ہے وہ برانڈ بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینا پیسے کمانے کے لیے اپنے میوزک سے بھی کما سکتی ہیں، ریلز بنانے کی ضرورت نہیں۔فضا علی کے اعتراضات پر وینا ملک نے کہا کہ میں جن کے ساتھ ریلز بناتی ہوں وہ میرے دوست ہیں اور میرے دل کے قریب ہیں۔