لندن میں فضا علی کا متنازعہ لمحہ دوبارہ، سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر

لندن میں فضا علی کا متنازعہ لمحہ دوبارہ، سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں، جب انہوں نے لندن میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ وہی متنازعہ لمحہ دوبارہ دہرایا جو اس سے قبل ان کے لائیو شو میں وائرل ہوا تھا۔

حال ہی میں تیسری شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کرنے والی فضا علی اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل، فضا علی کے لائیو پروگرام کے دوران، اعجاز خان نے انہیں کندھے پر اٹھایا تھا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب قرار دیا اور پروگرام پر پابندی کا مطالبہ بھی سامنے آیا، جس کے بعد فضا علی کو معذرت کرنی پڑی تھی۔اب انہوں نے لندن کے معروف مقام ہیروڈز کے سامنے اسی منظر کو دوبارہ عکس بند کروایا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس پر صارفین نے شدید ردِعمل دیا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نامناسب رویہ ہر جگہ نامناسب ہی رہتا ہے، چاہے بیرون ملک ہوں یا پاکستان، جبکہ کسی نے اسے مڈ لائف کرائسز قرار دیا ہے۔ایک تبصرہ یہ بھی سامنے آیا کہ کم از کم انہیں رومانوی انداز میں اٹھانا سکھائیں، اس طرح نہیں جیسے کوئی بوجھ اٹھا رہا ہو۔