امیربالاج قتل کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی، دو ملزمان فرد جرم کے لیے طلب

امیربالاج قتل کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی، دو ملزمان فرد جرم کے لیے طلب

امیربالاج قتل کیس کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 ایڈیشنل سیشن جج اسد حفظ کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی، جس میں دو ملزمان ہارون اور سہیل محمود کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے پندرہ جنوری کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ ہارون کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ سہیل محمود ضمانت پر تھے اور عدالت میں خود پیش ہوئے۔مقدمے میں پولیس کے چالان کے مطابق، طیفی بٹ اور گوگی بٹ اشتہاری ملزمان ہیں، اور احسن رضا شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے چوہنگ میں ایک شادی کی تقریب میں امیربالاج کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت کے باہر پولیس کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔