گلبرگ پولیس : 6خواتین سمیت 10 ملزم دھر لئے

ملزم اشفاق بوگس چیک وفراڈ کے 5 مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نیمختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں گلبرگ پولیس نیمختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا اشتہاری ملزم اشفاق بوگس چیک وفراڈ کے 5 مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھامنشیات فروش جمیل کو جام شیریں پارک سے گرفتار کیا گیا 1کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی ملزمان میں سدرہ، شقیلہ،رابعہ،اقصی،شاہین، مہوش عثمان بلال،شاہزیب اور ارشد شامل ہیں ملزمان کو ایسٹرن ہوٹل کی آڑ میں قائم قبحہ خانے سے گرفتار کیا گیاملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکیانویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روکتھام کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں