پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ ،6خواتین سمیت 12گرفتار

ملزموں میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین اور دیگر شامل ہیں
لاہور ( کرائم رپورٹر) چوکی ہلوکی پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 6خواتین سمیت 12ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو ویلنشیا ٹائون کے علاقے میں ایک ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا ، ملزموں میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین اور دیگر شامل ہیں۔ ملزموں سے حقہ، سپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔