خاتون سمیت 6 اشتہاری پولیس نے دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق اشتہاری مجرمان و عدالتی مفرور عرصہ دراز سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے،4اشتہاری مجرمان اور 2 عدالتی مفروروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔