بل پر صدر کے اعتراضات میں ایف اے ٹی ایف کا ذکر نہیں:عطاء تارڑ

غیر ضروری بیان بازی اور تنقید سے صدر اور پارلیمان کے اختیار کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سروپا خیال آرائی ہے، صدرِ پاکستان نے بل پر جو اعتراضات لگائے ہیں وہ قانونی اور آئینی ہیں۔جے یو ائی کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہا ہے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر زرداری کے اعتراضات میں نہ ایف اے ٹی ایف کا ذکر ہے نہ اس کا کوئی تعلق۔انہوںنے کہا کہ قانونی اور آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں ہے۔ غیر ضروری بیان بازی اور تنقید سے صدر اور پارلیمان کے اختیار کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔