(اب غلامی منظور کے نعرے لگائے جائیں گے)میں نہیں سمجھتا عمران کی رہائی کیلئے کال آئے گی:عطاء تارڑ

امریکہ سے کال آنے والی مضحکہ خیزباتیں کی جارہی ہیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا‘ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھا تعلق رکھنے کے خواہاں رہے ہیں

تحریک انصاف کا سنگجانی اورلاہور کا جلسہ ناکام ہوا، ناکامی ان کا مقدربن چکی ہے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، بلاول بھٹو کی جوڈیشل کمیشن کے قیام پرذاتی رائے تھی،ناراضگی نہیں:وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا ، میں نہیں سمجھتا عمران خان کی رہائی کیلئے امریکہ سے کال آئے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو اور ایک انٹرویو میں کیا ۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے کہا نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھا تعلق رکھنے کے خواہاں رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ کہ آج افکارِ اقبال پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، کلامِ اقبال مسلم امہ کو متحد کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرکہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو جائے گی، پہلے امریکہ کی غلامی نامنظور کے نعرے لگائے، اب کیا غلامی منظورکے نعرے لگائے جائیں گے؟انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا امریکہ سے ایسی کوئی کال آئے گی‘امریکہ سے کال آنیوالی مضحکہ خیزباتیں کی جارہی ہیں، میرے سامنے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا سنگجانی،لاہور کا جلسہ ناکام ہوا، ناکامی ان کا مقدربن چکی ہے