تنقید سب کا حق ہے‘ ملک کا وقار داؤ پر نہیں لگانا چاہیے کوئی سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں عطاء اللہ تارڑ

خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور کامیابیوں کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے‘بھارت ان کوششوں سے شدید سے پریشان ہے
حکومت نے عمران خان کے بیٹوں کو نائیکوپ  پر پاکستان آنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ دوسرے ذرائع پر لگے رہے:و فاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور کامیابیوں کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی ان کوششوں سے شدید پریشان ہے، جبکہ پاکستان دنیا میں ایک موثر اور بھرپور آواز بن کر سامنے آیا ہے‘حکومت نے انہیں نائیکوپ  پر پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، لیکن وہ دوسرے ذرائع پر لگے رہے۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر  عطاء اللہ تارڑ نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار پر زور دیا۔وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی ان کوششوں سے شدید پریشان ہے، جبکہ پاکستان دنیا میں ایک موثر اور بھرپور آواز بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا اجلاس میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں ہے۔ تنقید سب کا حق ہے، لیکن ملک کا وقار داؤ پر نہیں لگانا چاہیے۔ قومی مفاد سب سے مقدم ہے، اور ہم سب مملکت پاکستان کے مرہون منت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح نے پاکستان کا مقام بلند کر دیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت اور انا پرستی ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔وفاقی وزیر نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انہیں نائیکوپ  پر پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، لیکن وہ دوسرے ذرائع پر لگے رہے۔