سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے 57 افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید کے میں احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے 57 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مریدکے میں احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے افراد کے خلاف پولیس نے بڑا کریک ڈان کیا۔پولیس نے بتایا کہ لاہور، قصور، کامونکی، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں رات گئے مختلف کارروائیوں کے دوران 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے 109 شرپسندوں کے واٹس ایپ اور فیس بک اکانٹس ٹریس کرلیے ہیں، جبکہ 250 سے زائد افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کریک ڈان کا دوسرا مرحلہ بھی رات سے شروع کیا جائے گا۔ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں انتشار انگیز مواد کے پھیلا کو روکنے اور پبلک آرڈر کی بحالی کے لیے کی جا رہی ہیں۔