پاسپورٹ کے کور پیج پر تبدیلی نہیں کی، سوشل میڈیا پر تصاویر جعلی:ڈائریکٹوریٹ جنرل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق زیر گردش مختلف افواہوں کی تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر جعلی اور گمراہ کن ہیں۔ شہری غیر مصدقہ اور جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔ پاسپورٹ میں حال ہی میں چند سکیورٹی فیچرز میں بہتری کی گئی تاہم ڈیزائن یا کور پیج میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی پاسپورٹ کے بارے میں جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔