شہباز کو ہٹانے ‘بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں بیرسٹر سیف

 آصف زرداری بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں‘زرداری جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر بیٹے کو وزیر اعظم بنائیں

اسلام آباد(آئی این پی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو لانے کے لئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بلاول زرداری شیروانی پہننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، باپ بیٹا دونوں وزارت عظمی کی کرسی کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں، زرداری جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر بیٹے کو وزیر اعظم بنائیں