احتجاج میں رکاوٹیں ہٹانے کا پورا بندوبست کر لیا : بیرسٹر سیف

کنٹینرز عوام کے جوش وجذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے 
 اس بار مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں :مشیر خیبرپختونخوا حکومت
  پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے 24نومبر کو احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے۔  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے۔ 24 نومبر کے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کا پورا بندوبست کر لیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے بھی رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچے تھے اور اس بار بھی پہنچیں گے۔ کنٹینرز عوام کے جوش وجذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔عوام  کا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔ اس بار مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔