ہمارے پولنگ ایجنٹس پہنچ سکتے ہیں تو عملہ کیوں نہیں؟ ،یہ الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آ رہا ہے
ہم نے 15سے زائد درخواستیں دائر کردی ہیں،شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اپنا کرداراداکرے
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کی شفافیت پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پارٹی کو اقتدار میں لانے کی کوشش ہورہی ہے،چوہدری لطیف اکبر پر حملے کی اطلاع ملی ہے، ایل اے 27اور28پیپلزپارٹی کے مضبوط گڑھ ہیں،پولنگ عملہ اور میٹریل ایک دن پہلے پہنچنا ہوتا ہے،جب ہمارے پولنگ ایجنٹس پہنچ سکتے ہیں تو عملہ کیوں نہیں؟،یہ الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آ رہا ہے ، الیکشن کمیشن کردار ادا کرے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کئی حلقوں میں پولنگ اسٹاف اور سامان پہنچ ہی نہیں سکا، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ بوتھ سے نکالا گیا ہے، ایل اے 27میں دوپہر 12بجے تک عملہ نہیں پہنچا، میرپور کے الیکشن میں ہمارے ساتھ ناانسافی ہوئی،ثبوتوں کے ساتھ 15شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کرا چکے ہیں، جس طرح انتخابات کرائے جا رہے ہیں، اسے فری اینڈ فیئر نہیں کہہ سکتے۔ ، اگر شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو الیکشن کے نتائج کو کوئی نہیں مانے گا، آزاد کشمیر کے انتخابات پر پوری دنیا کی نظر ہے، اس انتخابی عمل کو درست کیا جائے