پشاور(یواین پی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے اہلسنت واہل تشیع وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران فریقین نے امن معاہدے کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو اپنے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے فریقین کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دونوں وفود نے کرم معاملے پر حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور قیام امن کے لئے حکومتی فیصلوں کا خیر مقدم کیا۔فریقین نے بنکرز کی مسماری سمیت تمام حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کا اعادہ بھی کیا۔