سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی: بلاول بھٹو

 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ، 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، پاکستانی قوم دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پْرعزم ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔ کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لوااحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ فعل سے واضح ہوا کہ عالمی سطح کے سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پْرعزم ہے۔