زائرین کے لیے خوشخبری: حکومت کا ایران و عراق کی پروازوں میں اضافہ، فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

زائرین کے لیے خوشخبری: حکومت کا ایران و عراق کی پروازوں میں اضافہ، فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

 وزیراعظم کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نہ صرف پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ مستقبل میں زائرین کے لیے فیری سروس بھی شروع کی جائے گی۔

اہم فیصلے:
ایران جانے والی پروازیں: ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی۔
اربعین کے لیے عراق کی پروازیں: 107 خصوصی پروازوں کا انتظام مکمل۔
فیری سروس: زائرین کے لیے مستقبل میں فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
زمینی سفر: عاشورہ کے بعد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر زمینی راستے کی اجازت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
نیا نظام:
1 جنوری 2026 سے زائرین صرف رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کے ذریعے زیارات کے لیے جا سکیں گے، جبکہ سالار سسٹم ختم کر دیا جائے گا۔ اب تک 1413 گروپ آرگنائزرز کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

سکیورٹی اور نگرانی:
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور دیگر ادارے غیر قانونی سفر کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔اربعین کے لیے زائرین کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔
اجلاس میں شرکت:
وفاقی وزراء، سیکرٹریز، ڈی جی ایف آئی اے، سول ایوی ایشن، اور بلوچستان کے حکام سمیت متعدد اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ کچھ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔