چائنہ سدرن کی لاہور کے لیے روزانہ پروازوں کا آغاز یکم جنوری سے

چائنہ سدرن کی لاہور کے لیے روزانہ پروازوں کا آغاز یکم جنوری سے

چینی ایئرلائن چائنہ سدرن نے لاہور کیلئے پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق گوانگ ژو سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 7 پروازیں چلائی جائیں گی جو یکم جنوری 2026 سے باقاعدہ شروع ہوں گی، جبکہ پہلے ہفتہ وار 5 پروازیں چلائی جاتی تھیں۔ روزانہ پروازوں کے لیے ایئربس اے330 طیارے استعمال ہوں گے۔ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور چین کے درمیان فضائی روابط مضبوط ہوں گے اور کاروباری، سیاحتی اور تعلیمی شعبوں کے لیے بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔ ماہرین کے مطابق روزانہ پروازوں کا آغاز دونوں ممالک کے تجارتی اور سفارتی تعلقات میں اضافے کا باعث بنے گا۔