پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد کو بحال کر لیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 826 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔یہ اہم سنگ میل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہونے کے بعد آیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ترقی نے سرمایہ کاروں میں جوش و جذبہ پیدا کیا اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تیزی اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کے اعتماد کی علامت ہے، اور مزید بہتری کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔