پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک اہم سنگ میل یعنی 176,131 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھا اور مارکیٹ کے زیادہ تر بڑے اور درمیانے درجے کے اسٹاکس کے دام میں اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 174,453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو ایک دن میں 5,149 پوائنٹس کی کمی کے بعد کا ریکارڈ تھا۔ آج کے مثبت سیشن نے مارکیٹ کو فوری بحالی کا موقع فراہم کیا اور سرمایہ کاروں میں خوشخبری کا باعث بنا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ بہتری مقامی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور بین الاقوامی مارکیٹس میں مثبت اثرات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔