ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال سے 5 گینگز کے 22 ارکان کو سرغنائوں سمیت گرفتار کرکے 60لاکھ سے زائد مالیت کی 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بر آمدکرلی گئیں، جنہیں ڈی پی او ساہیوال نے متاثرہ مالکان میں تقسیم کردیا۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی سر براہی میں ساہیوال پولیس نے سٹی سرکل ساہیوال میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 گینگز کے 22 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ 35 موٹرسائیکلیں بر آمدکیں۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور قیمتی اثاثوں کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔