لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات کی روشنی میں افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی گئی ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمدنے اپنے آفس مسلم ٹاؤن میں مختلف تھانہ جات کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی ملاقات میں افسران و اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئیترجمان پولیس کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی اور نجی زندگی کے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،محکمہ پولیس میں اہلکاروں کا اہم کردار ہے ان کے بغیر محکمہ نامکمل ہے ان کی ویلفیئر کے کام کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے