لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کا ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا موبائلز سکواڈ ناکہ سگیاں نیکارروائی کرتے ہوئے 10 سال قبل کوہاٹ میں قتل کی واردات کرکے فرار ہونیوالا قاتل کوگرفتارکرلیا ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ملزم 2015 سے کوہاٹ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھاملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھاملزم پر کوہاٹ کے تھانہ گمبٹ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہیمتعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم رئیس چوکی سگیاں کی تحویل میں رہے گاایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری رہے گا