283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ، 709افراد شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1512ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 709افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔896معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 857ڈرائیوز،59کم عمرڈرائیور، 579مسافراور183پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت280متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 106حادثات میں 118متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 96حادثات میں 93متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1619متاثرین میں 1289مرد اور330خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 233افراد کی اوسط عمر18سال سے کم927افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ459زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔