آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں پہلا نمبر

 لاہور(آئی این پی) آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے،لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی لہر جاری ہے جس میں کمی کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔رات میں شمال مغربی بلو چستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔