دہلی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ،لاہور پانچویں نمبر پرآگیا

نئی دہلی (آئی این پی )دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے۔بین الاقوامی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق منگل کی صبح دہلی 256پرٹیکیولیٹ میٹر فضائی آلودگی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 255پرٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور نمبر 5پر ہے جہاں فضائی آلودگی 176پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔