مقدمے میں ایس ایچ او حماس حمید، نائٹ محرر سہیل، سنتری صداقت،کانسٹیبل فیصل اور اسد نامزد
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہڈیارہ سے منشیات فروش کے فرار ہونے کا واقعہ ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ حماس حمید سمیت 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ ہڈیارہ میں مقدمہ سب انسپکٹر خلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیاایف آئی آر کے مطابق دوران گشت سب انسپکٹر خلیل احمد نے نعیم نامی منشیات فروش کو پکڑا اور ملزم سے 2 کلو منشیات برآمد کی اور مقدمہ درج کر لیا گیا نائٹ محرر اور ایس ایچ او نے ملزم کو حوالات میں بند کرنے کی بجائے کمرے میں کرسی پر بٹھایا۔ملزم ہتھکڑیاں سمیت تھانے سے فرار ہو گیاایف آئی آرکیمطابق مقدمہ میں ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید، نائٹ محرر سہیل، سنتری صداقت،کانسٹیبل فیصل اور اسد کا نامزد کیا گیا ہے۔منشیات کا ملزم ایس ایچ او اور نامزد اہلکاروں کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے فرار ہواایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے فرار ہونیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔