بل گیٹس دیوالیہ ہوجائیں گے: ایلون مسک کی پیشگوئی

 واشنگٹن (آئی این پی ) ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ٹیسلا دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن جاتی ہے تو مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور ارب پتی بل گیٹس کا دیوالیہ نکل سکتا ہے۔ ایکس سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹیسلا اسٹاک میں 200 فیصد اضافہ ہوا تو بل گیٹس دیوالیہ ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے یہ بیان ٹیسلا کونومکس نامی ایکس صارف کی پوسٹ کے جواب میں دیا گیا جس نے ان کے پرانے 2023 کے ایک ٹویٹ کو شیئر کیا تھا۔اس ٹویٹ میں مسک نے کہا تھا کہ ٹیسلا کے خلاف شارٹ پوزیشن لینا، جیسا کہ بل گیٹس نے کیا، صرف اس وقت زیادہ منافع دے سکتی ہے جب ٹیسلا دیوالیہ ہو جائے۔