نیو یارک(آئی این پی )ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ انٹرنیٹ روایتی میڈیا میں انقلاب برپا کرے گا۔ مسک کی 1998کی یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی اور انٹرنیٹ نے واقعی آج کے میڈیا کے استعمال کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے۔پرانی ویڈیو میں ٹیسلا کے سی ای او نے انٹرویو لینے والے کے انٹرنیٹ کے مستقبل کے بارے میں سوال کا جواب دیا۔ ایلون مسک نے کہا میرا خیال ہے کہ انٹرنیٹ تمام میڈیا کا سب سیٹ ہے۔ یہ میڈیا کا ایندھن اور اختتام ہے۔ ہم پرنٹ، براڈکاسٹ، اور شاید ریڈیو سمیت تمام میڈیا کو انٹرنیٹ کا حصہ بنتے دیکھیں گے۔