5 سے 10 سال میں جنگ ناگزیر ہے، ایلون مسک کی پیشگوئی

 جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہوگیا 
واشنگٹن (آئی این پی ) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا  تے ہوئے  کہا ہے کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، اس مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کردیا۔ انہوں نے یہ بات اپنی  مختصر مگر چونکا دینے والی ٹویٹ   کہی  ۔یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف ہنٹر ایش نے جوہری ہتھیاروں کے عالمی سیاسی رویوں پر اثرات سے متعلق گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومتیں کمزور اور ناقص ہوگئی ہیں۔