مستقبل میں بنجر نظر آنے والا سیارہ مریخ بھی سر سبز ہوسکتا ہے: ایلون مسک کی پیشگوئی

واشنگٹن (آئی این پی)اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک بار پھر انسانوں کو مریخ پر پہنچانے کے منصوبے پر بات کی ہے۔ایکس (سابقہٹوئٹر)  پر ایک پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے خیال ظاہر کیا کہ مستقبل میں بنجر نظر آنے والا سیارہ مریخ بھی سر سبز ہوسکتا ہے۔اس پوسٹ میں مریخ کی ایسی خیالی ویڈیو موجود تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ سرخ سیارے کس طرح سرسبز ہو جاتا ہے۔اس پر ریپلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ مریخ یقینا ایک دن زندگی کے ساتھ سرسبز ہو جائے گا